اسرائیلی جارحیت: پاکستانی مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیاں مستقل دباؤ کا شکار

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین میں اسرائیلی جبرواستبداد کے 200 روز کے بعد پاکستان کی شہری مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کمپنیز اپنی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے خاصے دباؤ میں نظر آئیں۔

پلس کنسلٹنٹ کے ایک سروے کے مطابق فلسطینی تنازعے کے 200 سے زائد دنوں کے بعد پاکستانی صارفین خصوصاً خواتین میں ایک بار پھر بائیکاٹ کی حمایت کی طرف جھکاؤ دکھائی دے رہا ہے۔

دسمبر 2023 کے برعکس جہاں ہم نے نومبر 2023 کے مقابلے میں بائیکاٹ کے جذبات میں کمی کا رجحان دیکھا تھا۔ نومبر 2023 میں یہ تناسب 83 فیصد تھا جبکہ دسمبر 2023 میں 60 فیصد رہا۔ اپریل 2024 میں یہ 5 فیصد کے مجموعی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 65 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔

بائیکاٹ کرنے والی خواتین میں 13 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ہوا یعنی دسمبر 2023 میں 62 فیصد سے بڑھ کر اپریل 2024 میں یہ تناسب 75 فیصد تک بڑھ گیا۔ جب کہ مردوں میں اضافہ 5 فیصد تھا (دسمبر 2023 میں 59 فیصد سے بڑھ کر اپریل 2024 میں 64 فیصد)۔

اپریل 2024 میں بائیکاٹ مہم کی توثیق کرنے والوں میں سب سے نمایاں پیش رفت دیکھی گئی اور بائیکاٹ کے حامیوں کا تناسب 65 فیصد تھا۔

دسمبر 2023 میں بائیکاٹ کے نعرے سے اتفاق کرنے والے 60 فیصد افراد میں سے  68 فیصد نے بائیکاٹ میں پرجوش حصہ لیا۔ تاہم اپریل 2024 تک برانڈز کا بائیکاٹ کرنے والے افراد کا تناسب بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں16 فیصد زیادہ تھا۔ یہ اضافہ مرد و خواتین میں تقریباً یکساں تھا۔ بائیکاٹ کرنے والوں میں 84 فیصد مرد اور 82 فیصد خواتین شامل تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp