’اپنی مبارکباد واپس لے لیں، میرا نام ستارہ امتیاز کی لسٹ سے غائب ہے‘ سرمد کھوسٹ

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہدایتکار اور اداکار سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو انہیں 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

اداکار سرمد کھوسٹ نے میٹا کی مشہور ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر ستارہ امتیاز کے ناموں کی ایک فہرست شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام صدارتی ایوارڈز کی 14 اگست 2023 کی فہرست سے غائب ہے اس لیے جن لوگوں نے گزشتہ سال مجھے مبارک باد دی تھی وہ اپنی مبارک باد واپس لے لیں۔

سرمد کھوسٹ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ یہ لسٹ میں نے خود تو نہیں بنائی تھی اور جہاں تک مجھے یاد ہے کہ حتمی فہرست 14 اگست کو جاری کی گئی تھی، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فہرست حتمی ہوتی ہے جب تک کہ وصول کنندہ ایوارڈ قبول کرنے سے انکار نہ کردے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست 2023 میں یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 304 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو اعزازات کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ سرمد کھوسٹ کا نام بھی اعزاز پانے والوں میں شامل تھا۔

فلم انڈسٹری میں جن دیگر لوگوں کو اعزاز دیا جائے گا ان میں عدنان صدیقی، زبیدہ (نغمہ) ، حسن عسکری، نصیر بیگ مرزا، عجب خان (خطاط، مصور) اور باقر عباس (بانسری بجانے والے) شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے