جمیعت علما اسلام (ف) نے 25 اپریل سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک کا آغاز 25 اپریل کو بلوچستان کے علاقے پشین سے ہوگا جو کراچی اور پشاور سے ہوتا ہوا لاہور میں بڑے اجتماع کی صورت اختیار کرے گا، ان اجتماعات کا عنوان عوام کی اسمبلی ہوگا۔ تاہم جمیعت علما اسلام نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اپنا ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے موجودہ حکومت کے خلاف ملک بھر میں تحریک چلانے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ کم اور اسٹبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم عوام کی طرف جائیں گے تاکہ وہ اپنے ووٹ کے حق کو محفوظ کرسکیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں، اسی ضمن میں جمعیت علمائے اسلام نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کسی سطح پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو متحد کرکے اعتماد میں لیں گے، ملک بھر میں بھرپور عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں گے اور ان اجتماعات کا عنوان عوام کی اسمبلی ہوگا۔ اس تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے تاکہ عوامی صفوں کو متحد کرسکیں، عوامی تحریک کا مقصد عوام کو ووٹ کے لیے متحد کرکے ان کو ووٹ کے تحفظ کے قابل بنانا ہے۔

جمیعت علما اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن بے بس رہا ہے اور اس کو ایک نتیجہ بھی مرتب کرنے کی اجازت نہیں ہے، کیا وجہ ہے کہ اس ادارے میں کوئی دم خم ہی نہیں رہ گیا ہے، سول بیورکریسی بھی بے بس ہے۔ پہلی مرتبہ ہائیکورٹ کے ججز نے آواز بلند کی ہے کہ ان کے معاملات میں بھی مداخلت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے واحد رہنما خواجہ آصف نے برملا اسٹبلشمنٹ کی مداخلت کی تائید کی ہے جس سے جمیعت علما اسلام کے موقف کو تائید ملتی ہے۔ رمضان کے بعد بھرپور عوامی جد وجہد کا آغاز کیا جائے گا، فیصلے اب مقتدرہ نہیں بلکہ عوام کریں گے۔  ہماری جد وجہد اور تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہوگی۔

’ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے‘۔

انہوں نے اجتماعات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ25 اپریل کو بلوچستان کے علاقے پشین، 02 مئی کو سندھ کے شہر کراچی، 09 مئی کو خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ آخری اجتماع لاہور میں ہوگا جس میں پورے ملک سے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے