کاکول میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا آغاز، تصویریں وائرل

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول، ایبٹ آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کاکول اکیڈمی میں شروع ہونے والے قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کے لیے 26 کھلاڑیوں نے گزشتہ روز رپورٹ کیا۔ جہاں پہلے دن قومی کھلاڑیوں کی ابتدائی فزیکل اسسٹنٹ کی گئی۔ فٹنس کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس میں کھلاڑیوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ لکھا کہ کاکول، ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ کے لیے کھلاڑی جمع ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کو دیگر کھلاڑیوں (محمد وسیم اور محمد حارث) کے ساتھ سائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تو کسی نے تنقید کی کہ یہاں ٹریننگ کم اور کھلاڑیوں کی موج مستی زیادہ ہو رہی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ABBAS AFRIDI (@abbasafridiofficial)

واضح رہے کہ بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث پہلے دن کیمپ کا حصہ نہیں بن پائے، تینوں کھلاڑی آج کیمپ جوائن کریں گے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے لیے فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا ہے جو 8 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کیا جائے گا جس سے آنے والے مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

منی پور میں کشیدگی برقرار، سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کا کریک ڈاؤن، تقریباً 5 ہزار بنگلہ دیشی شہری بے دخل

بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی دھوم، نوجوانوں نے مودی کے ہندو مسلم بیانیے کو چیلنج کردیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کا ایک لاکھ ڈالر ’ایچ ون بی‘ ویزا فیس فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ