عمرے کے بعد بغیر حجاب دبئی کی سیر: ہانیہ عامر تنقید کی زد میں

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی معروف خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر جن کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور انسٹاگرام پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں وہ  ہمیشہ یہ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔ اداکارہ بھی پرستاروں کے ساتھ اپنی روزمرہ سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سال رمضان کے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا تھا۔

لیکن عمرہ ادا ئیگی کے بعد ہانیہ عامر نے اپنی کچھ ایسی تصاویربھی شیئر کیں، جن میں وہ بغیر حجاب دبئی میں گھومتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کے مداحوں کو یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا۔ ان تصاویر کے پوسٹ کرنے کے بعد ہانیہ عامر کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی نے کہا کہ انہوں نے دین کا مذاق بنایا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد ان کو لباس کا تقدس برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

خدیجہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ ابھی تو آپ مکہ مدینہ میں تھیں اور عمرے کی سعادت حاصل کی، اب ایسے کپڑوں میں دبئی میں گھوم رہی ہیں اور اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ عمرہ کر کے پچھلے گناہ معاف ہو گئے اور اب پھر گناہ کر کے عمرہ کے لیے جائیں گے اور کہیں گے کہ ہم نے زندگی کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

عائشہ خان نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ اتنی اچھی جگہ گئی تھیں، ایسی ڈریسنگ کرنے کے لیے تھوڑا سا انتظار کرلیتیں، افسوس کے آپ صرف نام کی مسلمان ہیں جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ عمرہ ادا کرتے ہیں، تو خواتین عموماً کچھ وقت کے لیے پردہ ضرور کرتی ہیں، کم از کم اس کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

 

 

جہاں کئی صارفین نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی تبصرے کو نظر انداز کر دیں اور خوش رہیں۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی گزشتہ روز پاکستان واپسی ہوئی ہے جہاں اُنہوں نے ایئر پورٹ پر گلے میں پھولوں کے ہار اور ہاتھوں میں گلدستہ لیے تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ان کو جیت کا نشان بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کا ماحول دوست اقدام، ’لیکوئیڈ ٹری ‘منصوبے کو وسعت دینے کا فیصلہ

کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، نام نہاد پرامن احتجاج کی حقیقت عیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی ’مبینہ پراسرار شخصیات‘ کے ساتھ تصاویر وائرل، یہ کون ہے؟ انٹرنیٹ پر ہلچل، نئی بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پیپلز پارٹی نے موجودہ حالات کو تشویشناک قرار دے دیا

کاروبار ڈیجیٹل نظام سے دور رہے تو بھاری جرمانوں کا سامنا، ایف بی آر کی نئی تجاویز

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں