ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل کے لیے شیڈول دن بارش کے امکان کے باعث تبدیل کردیا گیا۔
آنے والے دنوں میں خراب موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے HBL PSL 8 کا فائنل 18 مارچ بروز ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ ہفتہ کو نہیں کھیلے جانے کی صورت میں اتوار اور پیر کو ریزرو دنوں کے طور پر سمجھا جائے گا۔
He is everyone's favourite. The man with a plan. He is @darensammy88 the Head Coach of @PeshawarZalmi. #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/QTpUskO7vW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہور کے موسم کے سبب پی ایس ایل 8 کے فائنل کا دن تبدیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایونٹ کا فائنل اب ہفتہ 18 مارچ کو ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فائنل اتوار 19 مارچ کو لاہور میں ہونا تھا۔
فائنل کا دن تبدیل ہونے سے اتوار کے لیے خریدے گئے ٹکٹ ہفتہ کے لیے کارآمد رہیں گے۔