وفاقی وزیرداخلہ کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انہیں گلے لگا کر کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات بظاہر دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ملاقات میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشت گردی کو ختم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین مقصد ہے، صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں