عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسکائی نیوز کی کوریج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی لابی سرگرم ہے اور پاکستان کو مسلم امہ کو متحد کرنے کی کوششوں کے باعث ایک خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب ’عمران خان پروجیکٹ‘ کو دوبارہ زندہ اور شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خواجہ آصف نے ایک الگ پوسٹ میں اسکائی نیوز سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے ناظرین کو غزہ اور مغربی کنارے کے ان ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے بچوں کے انٹرویوز بھی دکھائے گا جو اسرائیلی جیلوں میں جنسی تشدد، تشدد اور بغیر مقدمے کے قید کا سامنا کر رہے ہیں؟

یہ بیان ایک پوسٹ کے ردعمل میں سامنے آیا جس میں احمد حسن العربی نے اسرائیلی ڈرونز ’ہیروپ‘ اور ’ہیرون‘ کے اسکائی نیوز کو دیے گئے مبینہ انٹرویوز پر طنزیہ انداز میں تنقید کی تھی۔

احمد حسن العربی نے اپنی پوسٹ میں عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلمان کو اسرائیلی ڈرونز ہیروپ اور ہیرون قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی ڈرونز ایک بار پھر میدان میں ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ڈرونز نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیا، جس کی توثیق اور تشہیر بین گولڈ اسمتھ نے کی، جنہیں انہوں نے ڈرونز کا ’ماموں‘ قرار دیتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کا کھلم کھلا حامی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور طالبان رجیم پاکستان پر کسی حملے کا سوچ بھی نہیں سکتے، وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف نے احمد حسن العربی کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں ’صہیونی لابی‘ کی سرگرمیوں اور پاکستان کے خلاف مبینہ سیاسی دباؤ کا ذکر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنشنرز کی بائیومیٹرک تصدیق اب نادرا کرے گا، نیا طریقہ کار نافذ ؟

سہارنپور میں مسجد کی شہادت کی مذمت، بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

خفیہ ایجنسی نے بڑے پیمانے پر مراکشیوں کے  اسپین میں داخلے سے پیشگی خبردار کیا تھا

پاکستان کی پہلی ویکسین پالیسی منظور، یونیورسل میڈیکل ریکارڈ کا منصوبہ بھی شروع ہوگا، مصطفیٰ کمال

’بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوتی ہے، اس لیے اجازت نہیں دیں گے‘، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ

ویڈیو

سہارنپور میں مسجد کی شہادت کی مذمت، بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق

مکہ معاہدہ، نئے امکانات