ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد کس کا انتخاب کرلیا؟

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ثانیہ مرزا نے اپنے لیے نئے راستے کا انتخاب کرلیا ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ کی سابقہ بھابی اب نظر آئیں گی نئے روپ میں، ٹینس اسٹار کے بعد میڈیا اسٹار رہنے والی مایہ ناز بھارتی ایتھلیٹ اب بنیں گی سیاستدان۔

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار نے کھیل اور میڈیا میں اپنا سکہ جمانے کے بعد دوبارہ فیلڈ میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے،  لیکن اس بار وہ سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، کانگریس پارٹی نے ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریسی رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کر دیا ہے، جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ وہ ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

ثانیہ مرزا آئندہ  لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہو رہی ہیں،  کانگریس پارٹی ثانیہ مرزا کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مد مقابل انتخابی دنگل میں اتارنے پر غور کر رہی ہے۔

رواں برس جنوری میں ثانیہ مرزا اور سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی باقاعدہ تصدیق ہوئی تھی، دونوں میں علیحدگی کی خبریں طلاق سے ایک سال قبل شروع ہو چکی تھیں لیکن دونوں اسٹارز نے ایک ٹیلی ویژن شو میں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا