سجاول میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

پیر 8 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق اس کنویں کی او جی ڈی سی ایل واحد آپریٹر ہے جس کا نور ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں 100 فیصد حصہ ہے۔

نور ویسٹ بلاک نمبر 1 کے ڈھانچے کو 2975 میٹر کی گہرائی تک او جی ڈی سی ایل کی اندرون ملک مہارت کا استعمال کرتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا گیا۔ لوئر گورو فارمیشن (سینڈ اے) سے 150 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) کے کنویں کے بہاؤ کے دباؤ پر 32/64″چوک کے ذریعے 1.24 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کا تجربہ کیا گیا۔

واضح رہے مذکورہ دریافت کو ٹائٹ گیس کے طور پر جانچا جا رہا ہے۔نور ویسٹ بلاک نمبر 1 میں کامیابی او جی ڈی سی ایل کی اسٹریٹجک ریسرچ کے اقدامات کے لیے ثابت قدمی کا ثبوت ہے۔

یہ پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو بڑھانے اور او جی ڈی سی ایل اور ملک دونوں کے ہائیڈرو کاربن ریزرو بیس کو بڑھانے کے لیے کمپنی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ پیش رفت نہ صرف کمپنی کے ریسرچ کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ مستقبل کی ترقی کے لیے نئی راہیں بھی کھولے گی۔

او جی ڈی سی ایل نے ٹائٹ گیس کی تلاش کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی امریکا میں شدید برفانی طوفان کی پیش گوئی، نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان عالمی سطح پر امن کا علمبردار بن کر ابھرا، عطا اللہ تارڑ

خراب کولیسٹرول میں 50 فیصد تک کمی: سائنسدانوں نے نیا طریقہ علاج ڈھونڈ لیا

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری