زینت امان کو دیکھ کر کس سپر اسٹار کا دل ٹوٹا؟

جمعہ 12 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلمی دنیا میں گھنٹوں ساتھ میں کام کرتے ہوئے بعض اوقات اداکار اپنے ساتھی اداکاراؤں کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ 70 کی دہائی میں اپنے گلیمرس اوتار سے ناظرین کو حیران کردینے والی اداکارہ زینت امان نے سنیما کی دنیا میں قدم رکھتے ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔ ان کے مداح تو کیا فلم میکرز بھی ان کے دیوانے ہو جاتے تھے۔ جس دور میں اداکارائیں شارٹ ڈریس پہننے سے گریز کرتی تھیں زینت نے اپنے گلیمرس انداز سے اداکاراؤں کو ایک نئی پہچان دلائی تھی۔

جس دور میں زینت امان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس دور میں اداکارہ ممتاز ٹاپ اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہوا کرتی تھیں لیکن کہا جاتا ہے کہ زینت کے آنے کے بعد اس دور کی ٹاپ ایکٹریس کا اسٹارڈم پھیکا پڑنے لگا تھا ۔زینت امان نے دیوآنند کے ساتھ فلم ہرے راما ہرے کرشنا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں دیوآنند کی بہن بن کر انہوں نے نہ صرف دیوآنند بلکہ سبھی کو اپنا دیوانہ بنا لیا تھا۔

دیوآنند اور زینت امان کے درمیان بانڈنگ کافی اچھی رہی لیکن راج کپور کی وجہ سے زینت امان کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس بات کا انکشاف اداکارہ نے خود اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ دیوآنند کو لگا کہ ان کے اور راج کپور کے درمیان کچھ چل رہا تھا۔

دیو آنند نے اپنی سوانح عمری ‘رومانسنگ ود لائف’ میں اپنی محبت کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ جب میں پہلی بار ایک پارٹی میں زینت امان سے ملا تو انہیں دیکھتے ہی سمجھ گیا کہ یہ جینیئس ہے لیکن وہ زینت کو پسند کرنے لگے تھے ۔ یہ بات اداکارہ نے خود اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ راج کپور کے ساتھ ان کے افیئر کی خبر سن کر ان کا دل ٹوٹ گیا تھا۔

زینت نے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ راج کپور جی کے ساتھ کام کرنے کے موقع کی تلاش میں تھیں۔ جب انھیں ‘ستیم شیوم سندرم’ میں کام کرنے کا موقع ملا تو انھوں نے اس موقع کو غنیمت جانا اور اس کے لیے اپنا سب کچھ دے دیا لیکن دیو صاحب اسے غلط طریقے سے سمجھ رہے تھے۔

دیو صاحب نے اپنی سوانح عمری ‘رومانسنگ ود لائف’ میں لکھا تھا کہ راج جی اور میرے درمیان ڈائریکٹر۔ اداکار ہونے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ تھا، یہ سب پڑھ کر میرا دل ٹوٹ گیا اور مجھے کافی غصہ آیا تھا۔ میں نے اپنی توہین محسوس کی مجھے تکلیف ہوئی۔ وہ میرے مینٹور تھے لیکن ان کے اس عمل نے مجھے کافی شرمندہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں