کراچی: ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث ملزم گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کرکے بجلی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 3 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران محمد منیر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائیاں پاک کالونی میں واقع ماربل فیکٹریز پر کی گئیں، مذکورہ فیکٹریوں میں میٹر ٹیمپرنگ سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ ملزمان کی جانب سے بجلی میٹرز کی سیل کو بھی ٹیمپرڈ کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچ رہا تھا۔

ایک سال کے دوران 36 ملین سے زیادہ کی بجلی چوری کی گئی

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی جانب سے ایک سال کے دوران 36 ملین سے زیادہ کی بجلی چوری کی گئی، ملزمان کے خلاف کارروائیاں خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہیں۔

چھاپہ مار کارروائیوں میں کے الیکٹرک حکام بھی شامل تھے، اس موقع پر مذکورہ میٹرز سے ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز بھی برآمد کر لی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp