اپر دیر سے سوات جانے والا خاندان طوفان کی زد میں آگیا، 2 بچیاں جاں بحق، دیگر بیہوش

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر سے سوات جانے والے خاندان کے افراد شدید بارش اور طوفان کی زد میں آگئے جس کے باعث 2 بچیاں شدید سردی سے زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ دیگر افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اپر دیر سے 10 افراد پر مشتمل خاندان پہاڑی راستے سے سوات جا رہا تھا۔ اور یہ لوگ نہاگ درہ کرپاٹ تحصیل واڑی سے تعلق رکھتے تھے۔ جو کٹوری چڑی خوڑ کے قریب شدید طوفان کی لپیٹ میں آگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ پہاڑی علاقے میں شدید بارش اور طوفان کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ شدید بارش اور سردی کے باعث 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ کچھ افراد بے ہوش ہوئے۔ جنہیں ریسکیو اور مقامی افراد نے واپس اپر دیر منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ بیہوش ہونے والی ایک خاتون کی حالت بھی نازک ہے جس کا واڑی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپر دیر سے سوات جاتے ہوئے شدید سردی سے 2 بچیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ سردی کی وجہ سے بیہوش ہونے والے افراد کو فوری بہتر طبی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ آج پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطابق مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق جبکہ 72 افراد زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب