شدید بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ، لوئر چترال میں تعلیمی ادارے 3 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان

اتوار 14 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کی انتظامیہ نے لینڈسلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 3 دن کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفکیش کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) لوئر چترال نے درخواست کے ذریعے اسکولوں کو بند کرنے  کی تجویز دی ہے۔

 بارش کے پانی اور لینڈ سلائیٹنگ سے موسمی ندی نالوں  کے بھر جانے کی وجہ سے گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ موسمی حالات میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی  تعلیمی اداروں کو 3 دن یعنی 15 اپریل سے 17 اپریل 2024 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں کے خلاف اپوزیشن اٹھ کھڑی ہوئی

وی آئی پی وزٹ پر امتحانات ملتوی کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی جہلم عہدے سے ہٹا دیے گئے

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

جاتی امرا میں اہم سیاسی ملاقات، نواز شریف اور شہباز شریف کی ڈیڑھ گھنٹہ طویل گفتگو

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ