ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

منگل 23 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

آج تئیس اپریل بروز منگل کی صبح لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ، پنڈی اسٹاپ، لنک روڈ، جوہر ٹاؤن میں بارش ہوئی۔ علاوہ ازیں ٹھوکر نیاز بیگ، ٹاؤن شپ، فیصل ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن میں بھی بادل برسے ہیں۔

علامہ اقبال ٹاؤن، اعوان ٹاؤن، کریم بلاک، وحدت روڈ پر بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوکاڑہ شہر اور گردو نواح میں بھی منگل کی صبح تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، رینالہ خورد، جڑانوالہ شہر، پھول نگر اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج (بروز منگل) کشمیر، گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوااور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp