خیبرپختونخوا: حالیہ بارشوں کے دوران جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

ہفتہ 20 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق جبکہ 72 افراد زخمی ہوئے۔

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں 33 بچے، 14 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 14 خواتین، 35 مرد اور 23 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 2883 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 436 گھروں کو مکمل جبکہ 2447 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپر و لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیوں کی مد میں 90 ملین روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان فراہم کردیا گیا

ترجمان نے بتایا کہ مالی معاونت کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، چترال لوئر، باجوڑ، کوہستان لوئر، پشاور، نوشہرہ، مہمند، دیر اپر، ٹانک، شانگلہ، تورغر اور ڈی آئی خان کو امدادی سامان بھی فراہم کردیا گیا۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ امدادی سامان میں خیمے، چٹائیاں، کچن سیٹس، کمبل، بستر، ترپال، سولر لیمپس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیا شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحات کے بعد معطلیاں، تحقیقات اور پھر خاموشی؛ سانحہ پمز نے خامیاں بے نقاب کردیں

موڈیز کے ہاں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، ملک کو کیا معاشی فوائد حاصل ہوں گے؟

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، ماہر

پیپلز پارٹی آئندہ ماہ بہاولپور اور ہزارہ کو صوبے بنانے کی آئینی ترمیم لائے گی، سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

ویڈیو

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا، ماہر

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ