پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض منایا جا رہا ہے، یوم ارض کا بنیادی مقصد کرہ ارض کو درپیش خطرات کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا اور قدرتی ماحول کی بحالی ہے۔ اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے موسمیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالنے کے لیے دنیا بھر کے قدرتی مناظر کی فضائی تصویروں پر مشتمل ایک خصوصی ڈوڈل پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں
دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل اپنا لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے ہر اہم موقع کی مناسبت سے بدلتا ہے، اس بار گوگل نے ارتھ ڈے کے موقع پر ڈوڈل سے سب کو دنیا کی حفاظت کا پیغام دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 22 اپریل کو ‘ارتھ ڈے’ منایا جاتا ہے تاکہ زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جا سکے۔
یومِ ارض کے موقع پر دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ دن پہلی بار 1970میں منایا گیا تھا اور اب ہر سال ارتھ ڈے نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام 192 سے زائد ممالک میں اسے منایا جاتا ہے۔