آج گوگل نے کس فوٹوگرافر کا ڈوڈل بنادیا؟

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل کا اپنے ڈوڈل کے ذریعے اہم دنوں کی یاد منانے یا مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ 1998 میں شروع ہوا جو آج بھی جاری ہے۔

آج بھی گوگل نے اپنے ڈوڈل پر ایک ایرانی نژاد فرانسیسی فوٹوگرافر اور صحافی عباس عطار کے 80ویں یوم پیدائش پر ڈوڈل لگا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عباس عطار ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر خاش میں 29 مارچ 1944ء کو پیدا ہوئے۔ بعد ازاں، عباس پیرس منتقل ہوگئے۔ 70ء کی دہائی میں ویتنام، بیافرا، بنگلہ دیش، السٹر، مشرق وسطیٰ، چلی، کیوبا اور جنوبی افریقہ کے انقلابوں کی فوٹوگرافی ان کی دنیا بھر میں مقبولیت کا باعث بنی۔

ان کی بنائی گئی تصاویر دنیا بھر کے مشہور اور معتبر اخبارات اور رسالوں کا انتخاب بنیں۔ 1978 سے 1980 کے دوران انہوں نے انقلاب ایران کور کیا اور واپس پیرس چلے گئے۔ 17 سال تک خودساختہ جلا وطنی کاٹنے کے بعد وہ 1997ء میں دوبارہ ایران واپس آئے۔

ان 17 سالوں کے دوران وہ دنیا کے مختلف خطوں اور ممالک کے سفر پر نکلے۔ انہوں نے کئی سفرنامے اور مختلف موضوعات پر کتابیں لکھیں جن میں ان کی فوٹوگرافی  پر مشتمل کتب بھی شامل تھیں۔ ان کا 25 اپریل 2018 کو 74 برس کی عمر میں پیرس میں انتقال ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں