شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا

اتوار 28 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 کرکٹ میں ایک اور منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے یہ سنگ میل لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے پانچویں میچ کے دوران عبور کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم پاکستان کے فاسٹ بولرشاہین آفریدی ٹی20 کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنے پہلے ہی اوور میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ کے دوران اس وقت انجام دیا جب انہوں نے ابتدائی اوور میں ٹام بلنڈل کو آؤٹ کیا، اس وقت پاکستانی ٹیم 179 رنز کے ہدف کا دفاع کر رہی تھی۔

بائیں ہاتھ کے تیزگیندباز نے راولپنڈی ایکسپریس کے ٹریڈ مارک انداز میں وکٹ ملنے پر جشن منا کر اسٹیڈیم میں موجود شعیب اختر کو خراج تحسین پیش کیا۔ شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں 50 وکٹوں کی تعداد انہیں فاسٹ بولرز کی فہرست میں سب سے اوپر رکھتی ہے۔

اس کے بعد بھارت کے بھوونیشور کمار 43 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ آفریدی اور بھوونیشورکمار کے بعد انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی 41 اور پاکستان کے محمد عامر اور سہیل تنویر بالترتیب 38 اور پہلے اوور کی 35 وکٹوں کے ساتھ اس منفرد فہرست میں موجود ہیں۔

واضح رہے میچوں میں ابتدائی اوورز میں وکٹیں اڑانے کی شاہین آفریدی کی صلاحیت ٹیم پاکستان کے لیے ایک قابلِ قدر اثاثہ رہی ہے جس نے انہیں اہم کامیابیاں فراہم کیں اور بقیہ اننگز کے لیے میدان میں ٹیم پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

یامی گوتم بولی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟، اداکارہ نے برسوں بعد حقیقت بیان کردی

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

مظفرآباد ڈویژن الیکشن: آئی جی پولیس کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مظفرآباد ڈویژن انتخابات، الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت ایک گھنٹا بڑھا دیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور