آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش سے طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، گلگت بلتستان، مری، گلیات، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز بارش سے طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، کمزور انفراسٹریکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک، تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج تیز اور موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، آندھی، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں