’آپ کی تقرری کا میرٹ کیا ہے؟‘، سوال پوچھنے پر مشعال یوسفزئی برہم

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ ان کے خلاف پارٹی کے اندر اور باہر سے سازش ہورہی ہے، ان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کروایا گیا۔

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ان کے خلاف سازش کے تحت مذموم پروپیگنڈا کیا گیا۔

گاڑی کے حوالے سے الزامات پر سوال کے جواب میں مشعال یوسفزئی نے کہا کہ وہ ایک مذموم پروپیگنڈا تھا جو پارٹی کے اندر اور باہر سے کروایا گیا تھا تاکہ مجھ پر کوئی سٹگما بنایا جاسکے کہ میں نے کوئی سمری موو کی ہے۔ ’میں نے کوئی ایسی سمری موو کی تھی نہ میری طرف سے کوئی سمری موو ہوئی تھی اور نہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم تھا۔‘

مشعال یوسفزئی سے جب صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کی تقرری کا میرٹ کیا ہے؟ تو وہ غصے میں آگئیں اور رپورٹر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ نئے آئے ہیں۔ ’یہ باقی صحافی جانتے ہیں کہ میرا میرٹ کیا ہے‘۔

پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں مداخلت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مشعال یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے پارٹی ٹکٹس کی تقسیم میں کبھی مداخلت نہیں کی۔ ’سوائے آئی ایل ایف کے ٹکٹس کی بات ہوئی ہو یا اگر خواتین کے لیے کوئی بات ہوئی ہوتو انہوں نے بالکل آواز اٹھائی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کوئی مداخلت نہیں کی، متعلقہ لوگوں نے نام تجویز کیے تھے، آئی ایل ایف کے حوالے سے انہوں نے اپنی تجاویز دی تھیں۔‘

اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت ہو یا کوئی اور معاملہ کیوں، پی ٹی آئی لیڈران کے بیانات میں تضاد نظر آتا ہے، اس وقت پی ٹی آئی میں اتھارٹی کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں مشعال یوسفزئی نے کہا’ جہاں تک بیانات کی بات ہے تو بیان قیدی نمبر 804 کا آتا ہے، انہی کا حکم ہوتا ہے اور انہی کے حکم پر ہم عمل کرتے ہیں۔‘

پی ٹی آئی کے مذاکرات حکومت سے ہوں گے یا اسٹیبلشمنٹ سے؟ صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’میں ذاتی طور پر سمجھتی ہوں کہ مذاکرات پاکستان کے عوام سے ہونے چاہییں، میں سمجھتی ہوں کہ 8 فروری کو ہم نے عوام سے مذاکرات کرلیے ہیں، اس لیے ہم سر اونچا کرکے اور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بات کررہے ہیں کیوں کہ ہمارا پلڑا بھاری ہے۔‘

صحافی نے مشعال یوسفزئی سے سوال کیا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کے لوگ گھس گئے ہیں، وہ جیت کر پارٹی میں آگئے ہیں، کیا پارٹی کے لوگ عمران خان کے موقف سے بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں؟

جواب میں مشعال یوسفزئی نے کہا’ عمران خان کا نام جس کے ساتھ بھی جڑا ہوا تھا وہ جیتا ہے، فارم 45 پر صرف عمران خان کے ہی امیدوار جیتے ہیں، فارم 45 کی بیساکھیوں پر کچھ لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، ہم فارم 45 ریورس کروائیں گے اور فارم 45 کے مطابق فارم 49 ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو