وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خاتون مشیر اور سیکرٹری سماجی بہبود کو اس وقت سوشل میڈیا شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کے لیے 1 کروڑ 71 لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ یہ خبر آنے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کو صارفین کی جانب سے شدید رد عمل کا سامنا ہے۔
مقدس فاروق اعوان نے کہا کہ مشال یوسفزئی کے لیے 1 کروڑ 71 لاکھ روپے کی گاڑی خریدی جائے گی، پی ٹی آئی مریم نواز پر تو بہت تنقید کرتی تھی اب خود بھی وہی سب کر رہی ہے۔
مشعال یوسفزئی کے لیے 71 لاکھ کی گاڑی خریدی جائے
پی ٹی آئی نے مریم نواز پر بہت تنقید کی ہن مزے جھلو pic.twitter.com/9m3p0mLhu7— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) April 17, 2024
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو اس فیصلے کو عوامی مفاد میں واپس لے لینا چاہیے کیونکہ عمران خان کو یہ چیزیں پسند نہیں ہیں۔
اگر یہ درست ہے تو اس فیصلے کو عوامی مفاد میں واپس لے لینا چاہئیے۔خان کو یہ چیزیں پسند نہیں ہیں۔ https://t.co/YDI5zE4B21
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 17, 2024
آنسہ بٹ نے لکھا کہ شاباش خیبر پختونخوا حکومت، آپ نہیں سدھر سکتے۔
شاباش کے پی کے حکومت ۔۔۔
تم نہیں سدھر سکتے pic.twitter.com/6WwjdyvPKl— آنسہ بٹ (@iamansaarmy) April 17, 2024
سابق ایم پی اے سنتوش کمار بگٹی لکھتے ہیں کہ پہلے تو مشال یوسفزئی کو سرکاری عہدے سے نوازا اور اس نے خود اپنے لیے ایک کروڑ 71 لاکھ روپے، اور اپنے سیکرٹری کے لیے 70 لاکھ روپے سے زیادہ کی گاڑیاں مانگ لیں، اور سمری بھی تیار کرکے بھیج دی۔
پہلے تو مشال یوسفزئی کو سرکاری عہدے سے نوازا اور اس نے خود اپنے لیے ایک کروڑ 71 لاکھ روپے، اور اپنے سیکرٹری کیلئے 70 لاکھ روپے سے زیادہ کی گاڑیاں مانگ لیں، اور سمری بھی تیار کرکے بھیج دی pic.twitter.com/rGIYgGbJUo
— Santosh Kumar Bugti (@santoshkbugti) April 17, 2024
شمع جونیجو نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کنگال خیبر پختونخوا میں عیاشیوں کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اب مشال یوسفزئی کے لیے پونے 2 کروڑ کی گاڑی خریدی جائےگی۔
کنگال خیبر پختون خواہ میں عیاشیوں کے نئے ریکارڈ!
مشال یوسفزئی کیلئے پونے دو کروڑ کی نئی کار خریدی جائے! pic.twitter.com/aaaWw2JVfS
— Shama Junejo (@ShamaJunejo) April 17, 2024
جہاں کئی صارفین خیبر پختونخوا حکومت اور مشال یوسنفزئی پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں پی ٹی آئی کے حامی سارفین کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفیکشن جعلی ہے، پی ٹی آئی کے ایک ایکٹوسٹ نے لکھا کہ میری ابھی خیبرپختونخوا کے مشیر مالیات مزمل اسلم سے بات ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کو چائے کی نئی پیالی نہیں خریدنے دیتا تو یہ کس نئی گاڑی کی بات کررہے ہیں۔ ان سے کہیں کہ وہ کاغذات دکھا دیں جس میں گاڑی خریدنے کی سمری ہو۔
یہ جھوٹ ہے۔ تُف اس چینل پر۔
میری ابھی ابھی خیبرپختونخواہ کے مشیر مالیات @MuzzammilAslam3 سے بات ہوئ ہے۔
مُزمّل ہنس کے کہتا ہے کہ میں کسی کو چاۓ کی نئی پیالی نہیں خریدنے دیتا علی بھائ تو یہ کس گاڑی کی بات کررہے ہیں۔ ان سے کہیں کہ وہ کاغذات دکھا دیں جس میں گاڑی خریدنے کی سمری… pic.twitter.com/Sr5sktGKan
— Mir Mohammad Alikhan (@MirMAKOfficial) April 17, 2024