ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، رشبھ پنٹ کی واپسی

منگل 30 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ لیے 15 رکنی  ٹیم کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹیم کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا، جس میں انڈین ٹیم کے میچز کا شیڈول بھی دیا گیا ہے۔

اس شیڈول کے مطابق، ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ’اے‘ میں شامل ٹیم انڈیا کل 4 میچز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم گروپ میچز میں آئرلینڈ، پاکستان، امریکا اور کینیڈا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 9 جون (اتوار) کو نیویارک میں ہوگا۔

بھارتی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام

انڈین کرکٹ بورڈ کی سینیئر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق، ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور نائب کپتان ہارڈک پانڈیا ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں یشاسوی جیسوال، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادیو، رشبھ پنٹ (وکٹ کیپر)، سنجو سیمون (وکٹ کیپر)، شوم دوبے، رویندرا جدیجہ، اکژر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندرا چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز بھی اپنی ٹیموں کا اعلان کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اور اب آئی سی سی نے میچوں کے لیے امریکا میں نیویارک، فلوریڈا اور ٹیکساس سمیت 3 وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم