مری: لینڈ سلائیڈنگ اور چٹان سرکنے پر پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن آج شام تک مکمل ہوگا

بدھ 1 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری کے علاقے علیوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹان سرکنے پر پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن آج شام تک مکمل ہوجائے گا۔

حالیہ بارشوں کے باعث مری کے علاقے علیوٹ میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹان سرکنے کے واقعات پیش آئے۔ چٹان سرکنے کی وجہ سے ملحقہ آبادی میں کسی بڑے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہو سکتا تھا جس کے باعث پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک فوج کے جوان، ریسکیو 1122 اور محکمہ شاہرات کے اہلکار روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

گزشتہ شب روڈ کلیئرنس آپریشن کا آغاز مقامی آبادی کی درخواست اور صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

روڈ کلیئرنس آپریشن کے نتیجے میں مری کوہالہ روڈ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا جبکہ روڈ پر معلق چٹان کو توڑ کر ہٹانے کا کام جاری ہے۔

پاک فوج کے انجینئرز، محکمہ شاہرات اور ریسکیو 1122 کے اہلکار بھرپور جانفشانی کے ساتھ روڈ کلیئرنس آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

پاک فوج اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ روڈ کی بحالی اور معلق چٹان کو ہٹانے کا کام آج شام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟