پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

جمعہ 27 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے سرحدی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

مقامی ذرائع کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال برقرار ہے اور شہریوں نے اپنی افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں اور قوم ان کے ساتھ متحد ہے۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر سرحدی علاقوں میں قائم تمام ہیلتھ مراکز میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی عملے کو مکمل طور پر تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو اپنی ڈیوٹی پر موجود رہنے اور ادویات و ایمبولینسز کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ضلع چمن کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں بھی باقاعدہ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

صوبائی وزیر صحت نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

بخت محمد کاکڑ نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو واضح پیغام مل چکا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

دوسری جانب چمن اور ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں