پی ٹی آئی کا آرمی چیف کے خلاف کسی مہم سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

پیر 20 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آرمی چیف کے خلاف کسی بہتان طرازی پر مبنی مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہباز شریف کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان خلیج کو وسعت دی جائے۔

تحریک اںصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ کرائم منسٹر ایک بار پھر بوٹ پالش مہم کی ذمہ داری سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی صرف یہی خواہش ہے کہ اس بیانیہ کو عوام اور فوج کے درمیان خلیج کو مزید وسعت دینے کے لیے استعمال کیا جائے تاکہ پی ڈی ایم حکومت لوٹ مار جاری رکھ سکے۔

فواد چوہدری نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا آرمی چیف کے خلاف کسی بہتان طرازی کی مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ انہیں توقع ہے کہ آرمی چیف شفاف انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرکے پاکستان کی سیاست کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ عمران خان نیازی کے کہنے پر چیف آف آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف پی ٹی آئی کی مکروہ مہم انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ یہ شخص نیازی اقتدار کے لیے انتہائی پستی کی حد تک گِر گیا ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے، مسلح افواج اور ان کی قیادت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی