پنجاب میں ’فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ‘ کا افتتاح: گھر کی دہلیز پر ادویات فراہم کریں گے، مریم نواز

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر کے لیے ’فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ‘ کا افتتاح کردیا، وہ ادویات لے کر خود مریضوں کے گھر پہنچ گئیں۔

مریم نواز نے مختلف علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں جاکر مریضوں کو ادویات فراہم کیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب ہمیں اسپتالوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا، انہوں نے ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دوبارہ باقاعدہ آغاز کیا۔

مریم نواز نے ادویات کا معیار چیک کرنے کے لیے قائم ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے کرومیٹو گرافی، ڈرگ ریلیز لیب اور ڈرگ سیمپل ریسونگ ایریا کا بھی دورہ کیا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ 2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی۔ میں خود بھی چند گھروں میں ادویات لے کر جاؤں گی، 2 ماہ کا اسٹاک گھر پر ڈیلیور کیا جائے گا اور 2 ماہ بعد مریضوں کا دوبارہ معائنہ ہوگا اور اگر دوائیاں دوبارہ شروع کرنا ہوں گی تو پھر اس کا اسٹاک لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ گھر پر ادویات ڈیلیور کرنے کا پراجیکٹ نواز اور شہباز شریف نے شروع کیا تھا، اس میں ہیپاٹائٹس، دل کے امراض اور ٹی بی کے مریضوں کو ادویات گھروں پر ڈیلیور کی جاتی تھیں مگر افسوس کہ پچھلے ادوار میں اس سہولت کو بڑھانے کے بجائے اس منصوبے کو ہی ختم کردیا گیا، لوگ مفت ادوایات سے محروم ہوگئے، گھر پر ڈیلیوری خواب و خیال بن گئی تھی، تاہم ہم نے اس کو ری لانچ کیا اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ میں نواز اور شہباز شریف کی رہنمائی میں چلنے کی کوشش کر رہی ہوں، نوازشریف کی بیٹی اور شہبازشریف کی بھتیجی ہونے پر فخر ہے۔ میں پورے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دیتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ 5 سال کے بعد ہم جب پنجاب چھوڑ کر جائیں گے تو یہاں کوئی بھی علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، ہم نے 32 فیلڈ اسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا ہے، یہ منی اسپتال ہیں۔ نیت خدمت کی ہو تو کنیٹنر کا اس طرح بھی استعمال ہوسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں 200 کے قریب کلینکس آن وہیلز لانچ کریں گے۔ ہم لاہور میں پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر اسپتال بنا رہے ہیں، پنجاب کے ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہوگا۔ ایک سال کے اندر اس کا آؤٹ دور شروع کر دینا چاہیے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت اچھے منصوبے لاتی ہے لیکن اس کے بعد فتنے لے آتے ہیں یہاں پر، ملک آگے جانے کے بجائے کئی دہائی پیچھے چلا جاتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس قوم کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوتا ہے جب مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم کی جاتی ہے، کوئی بھی وزارت اٹھا کر دیکھ لیں، وہاں کے جو حالات ہیں ہمیں وہاں دوبارہ سے کام شروع کرنا پڑے گا۔ ہم پنجاب میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہے ہیں اس کے ذریعے ہم بہت سی قیمتی جانوں کو بچا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی