آزادکشمیر حکومت کا 10 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین و کشمیر منانے کا اعلان

ہفتہ 4 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزادکشمیر حکومت نے 10 مئی کو یوم یکجہتی فلسطین و کشمیر منانے کا اعلان کردیا۔

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے علما و مشائخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے۔

ڈاکٹر خالد قدومی نے کہاکہ فلسطینیوں کی حمایت پر کشمیری عوام کے مشکور ہیں، کشمیر فلسطینی عوام کے لیے گھر کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل ایک شدت پسند ملک ہے، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 35 ہزار فلسطینی شہید جبکہ 20 ہزار لاپتا ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کچھ بھی ہو اسرائیل حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، تاہم اس وقت غزہ میں انسانی بحران ہے، اسرائیل عالمی اداروں کو بھی کوئی اہمیت نہیں دے رہا۔

ترجمان حماس نے کہاکہ تحریک مزاحمت کے نتیجے میں 6 فلسطینیوں کے جواب میں ایک اسرائیلی فوجی مارا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل سے تجارتی تعلقات ختم کرے۔

انہوں نے کہاکہ رفح بارڈر کو کھولنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، جبکہ مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ سیز فائر سمیت اسرائیلی فوج کا انخلا اور 20 ہزار لاپتا افراد رہا کیے جائیں۔

خالد قدومی نے کہاکہ حماس 75 فیصد مقامی تیار کردہ اسلحے سے لڑ رہی ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر جھوٹا آدمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ