نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کا اہم اجلاس، پارٹی کی تنظیم نو سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

پیر 6 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے جس میں پارٹی کی تنظیم نو سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس پارٹی کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، سعد رفیق، ایاز صادق، بلال اظہر کیانی، انوشے رحمان نے شرکت کی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم خریداری بحران پر اپنی صوبائی حکومت کی ترجیحات اور پالیسی سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 11 مئی کو ہونے والے مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل کے اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں احسن اقبال نے 11 مئی کے جنرل کونسل اجلاس کے اغراض و مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں