نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنانے کی قرارداد متفقہ منظور

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرار داد متفقہ منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا اور پھر جبری طور پر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا۔

قرارداد کے متن میں درج ہے کہ آج جبکہ سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں اور نواز شریف سرخرو ہوگئے ہیں تو پارٹی ان سے استدعا کرتی وہ دوبارہ قیادت سنبھالیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف قیادت سنبھالیں تاکہ پارٹی ان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی مقبولیت کی نئی جہتیں طے کرسکے۔

قرارداد کے مطابق ضمنی انتخابات میں پارٹی کی بھرپور کامیابی پر پنجاب کی تنظیم بالخصوص پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

فلسطین کے عوام پر اسرائیلی مظالم کی مذمت

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پرزور مذمت کرنے پر ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

قرارداد کے مطابق پارٹی قیادت فلسطین کے معصوم بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم ختم کروانے اور جنگ بندی کے لیے مزید کاوشیں کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ سینیئر لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کو دوبارہ پارٹی قیادت سنبھالنے کی درخواست کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟