پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ازبک وزیر خارجہ

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وزارت خارجہ میں آمد پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔

ازبک ہم منصب سے ملاقات میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان ازبکستان کے ساتھ تجارت، اقتصادی میدان سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔

اس موقع پر ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ہمارے لیے اپنے دوسرے گھر کی مانند ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ازبک ہم منصب کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے جن میں دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔

ازبک وزیر خارجہ پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

کیا ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں؟

افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 تک جا پہنچی

اب روبوٹ صفائی، ورزش اور بزرگوں کی دیکھ بھال بھی کر سکتے ہیں، یہ قابل بھروسہ ہوں گے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی