مسئلہ فلسطین کا حل خودمختار ریاست ہے، پاکستان اور قطر کا اتفاق

جمعرات 9 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے سمیت تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

فریقین نے مقبوضہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں امن صرف 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

قبل ازیں قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے خیر مقدم کیا۔ قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی