دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ اور کمی جیسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے بارشوں کا نظام بھی متاثرہوتا ہے۔ ماہرین بھی اس ضمن میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری کرچکے ہیں۔
پاکستان بھی موحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں اس حقیقت کا عملی نمونہ آج پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں شدید ژالہ باری کی صورت میں دیکھا گیا۔
پنجاب کے اس علاقہ کی تاریخ میں اس نوعیت کی ژالہ باری وہ بھی مارچ کے مہینہ میں نہیں دیکھی گئی۔ ژالہ باری کے باعث سڑکوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں۔
پیپلز پارٹی کےرہنما ندیم افضل چن نےلکھا کہ یہ یورپی ملک نہیں بلکہ آج صبح منڈی بہاؤ الدین کا منظر ہے۔
یہ یورپی ملک نہئ آج صبح منڈی بہاؤالدین کا منظر ھے۔ pic.twitter.com/Yofb3fGGJp
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) March 21, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ یہ مری یا ناران/کاغان نہیں بلکہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والی شدید ژالہ باری کے مناظر ہیں۔
🛑 یہ مری یا ناران / کاغان کا منظر نہیں بلکہ اب سے کچھ دیر پہلے پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین ہونے والی شدید ژالہ باری کے مناظر ہیں، ژالہ باری کے باعث موسم ٹھنڈا ہوگیا..
پاک ویدر نیٹورک pic.twitter.com/xFrIQ4ZG8S
— PakWeather.com (@Pak_Weather) March 21, 2023
جہاں کچھ لوگ ژالہ باری ہونے پر خوش ہیں تو کچھ لوگ فصلوں کے نقصان اور گندم کی پیداوار متاثر ہونے پر فکر مند بھی نظرآئے۔ کسی کا کہنا ہے کہ نظارا تواچھا ہے لیکن غریب کسان کے لیے یہ ژالہ باری کسی آفت سے کم نہیں ہوتی۔
نظارہ تو اچھا ہے لیکن غریب کسان کیلۓ یہ ژالہ باری کسی آفت سے کم نہیں ہے چونکہ گندم تیاری کے آخری مراحل میں ہے
— Ibrar Hussain (@Ibrarabbasi) March 21, 2023
کچھ صارفین کی جانب سے اس کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بھی جوڑا گیا۔
یہ کلیمنٹ چینج کے اثرات ہیں یا پھر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب یہ تو اللہ ہی جانتا ہے، اسی طرح کے مناظر آج قصور اور گرد و نواح کے علاقوں کے تھے،گندم مکئی کی فصلیں تباہ ہو گئیں،
اللہ رحم فرمائے 🙏🙏https://t.co/nm5GVNnnzZ— Mehar Nadeem 🇵🇰🇵🇸 (@Mehar500) March 21, 2023