عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے انوارالحق کاکڑ کی نگراں حکومت میں ہونے والے اقدامات کی تعریف کی ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے نے سفارش کی ہے کہ موجودہ حکومت نگراں دور حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد کرے۔
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے کسی بھی سیاسی نقصان کی پرواہ کیے بغیر معاشی اقدامات کیے اور قرضے کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا۔
عالمی ادارے کے مطابق نگراں حکومت نے پرائمری سرپلس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے سخت کوشش کی، انہی کی معاشی پالیسیوں کی بدولت ہی بیرونی آمدن بحال ہوئی، اب ضروری ہے کہ ان پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نگراں دور کے فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے قرضوں کو کم کیا جائے۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے بھی اقدامات کیے اور ملکی آمدن بڑھانے کے لیے کاوشیں کیں۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ مرکزی حکومت معاشی چینلجز سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے رابطے مضبوط کرے، جبکہ ملکی اخراجات کو کنٹرول کیا جائے۔