پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستانی عازمین حج کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو ’ روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو‘ کے تحت ابتدائی پروازوں کا افتتاح کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے جاری پوسٹ کے مطابق اتوار کو ’ روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو‘ کے دوسرے مرحلے کے طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا افتتاح کیا ہے۔
#کراچی | محترم سفیر@AmbassadorNawaf نے پاکستان کے دوسرے ہوائی اڈے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر #روڈ_ٹو_مکہ_انیشیٹو کا افتتاح کیا، عزت مآب ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان الیحییٰ اور صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔ pic.twitter.com/OclfxltgOd
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) May 12, 2024
افتتاحی تقریب کے دوران سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان الیحییٰ اور صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔
کراچی میں ’ روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو‘ کی افتتاحی تقریب کے دوران سعودی سفیر نے عازمین حج کو حج کی رہنمائی کے لیے خصوصی کتابچے بھی دیے ، ’روڈ ٹو مکہ انیشیئٹیو‘ کا مقصد اللہ کے گھر تک عازمین حج کے سفری طریقہ کار کو سہولت و آسانی سے مکمل کرنا ہے۔
اس سے قبل سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں ’ روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو‘ کے تحت ابتدائی پروازوں کا افتتاح کیا تھا جس میں سفیر نواف بن سعید المالکی کے ہمراہ پاکستان کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکریٹری بھی موجود تھے۔