10 منٹ میں اندازہ ہوگیا تھاکہ غلط آدمی سے شادی کی، نادیہ خان

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے 10 منٹ بعد ہی غلط شخص سے شادی کرنے کا اندازہ ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے 10 سال تک یہ رشتہ نبھایا کیونکہ وہ اس بندھن کے ٹوٹنے سے خوفزدہ تھیں۔

ایک نجی ٹی وی شو میں سینیئر اداکار ساجد حسن کو دیے گئے انٹرویو میں نادیہ خان نے اپنے پہلے شوہر کے اچھے ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور ان کے شوہر کی سوچ اور ذہن مختلف تھا، پھر کچھ ایسی باتیں ہوئیں جس کے بعد انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے غلط مرد سے شادی کرلی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے شوہر نے پہلی بار انہیں ڈرامے کی شوٹنگ پر دیکھا اور دوسری بار ان کی منگنی ہوچکی تھی، 1990 کی دہائی میں ایسے ہی پیاراور پسند کی شادیاں ہوتی تھیں۔

نادیہ خان کے مطابق وہ اپنی پہلی شادی کے دوران تمام عرصہ طلاق سے ڈرتی رہیں لیکن بالآخر انہیں طلاق کا فیصلہ کرنا ہی پڑا۔

’معاشرے میں 100 افیئرز چلانے والے کو تو برداشت کیا جاتا ہے لیکن دوسری شادی اور طلاق یافتہ کو پسند نہیں کیا جاتا، یہاں تک کہ معاشرے میں اگر کوئی زنا کرتا ہے تو وہ بھی قابل قبول ہوتا ہے لیکن دوسری شادی اور طلاق قبول نہیں ہوتی۔‘

واضح رہے نادیہ خان کی پہلی 2 شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے تیسری شادی جنوری 2021 میں کی تھی، ان کی ایک 20 سالہ بیٹی اور 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے