عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، فیصل کریم کنڈی

منگل 14 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے رہنما کے پاس خود چل کر جاؤں گا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں، وہ جب آنا چاہیں گورنر ہاؤس کھلا ہے۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں پارٹی کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمیں اپنا مقدمہ اپنے فورم پر لڑنا چاہیے، میں سب کو عزت دیتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تو خیبرپختونخوا میں تو مینڈیٹ سنی اتحاد کونسل کو ملا ہے، تو سنی اتحاد کونسل کو چاہیے کہ مولانا کے تحفظات دور کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال مٰن بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ملنا ہوگا، آپ (وزیراعلیٰ کے پی کے) لفظی جنگ کا خواب پورا کریں لیکن وہاں کے عوام کو ڈیلیور  بھی کریں۔ جو چیزیں خیبر پختونخوا میں اچھی ہیں وہ دوسرے صوبوں کو لینی چاہئیں اور جو چیزیں دوسرے صوبوں کی اچھی ہیں اسے خیبر پختونخوا کو اپنانا چاہیے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں ایس آئی یو ٹی جیسے اسپتال بنیں، یہاں کسان کارڈ ملے، یہاں اچھا مقابلہ ہونا چاہیے۔ گالم، گلوچ کی سیاست کا ابھی وقت نہیں، ابھی عوام کی خدمت کا وقت ہے، ہمیں ان کی خدمت کرنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چترال سے ’ریلیز عمران خان‘ تحریک کا آغاز: صوبے میں ناراض کارکنان کو منانے کے لیے کیا اقدامات جاری ہیں؟

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ

’اندازہ نہیں ہوا کہ کیا کر رہا ہوں‘، نیپال میں بھارتی پرچم تھامنے والے پاکستانی ریپر نے معافی مانگ لی

28ویں آئینی ترمیم پر مشاورت شروع، بیرسٹر عقیل ملک نے تفصیلات بتادیں

ویڈیو

سرفراز بگٹی کی برطرفی؟، سہیل آفریدی کی نااہلی؟ ٹرمپ کے ہاتھوں مودی کی پھر سبکی

مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو

ارشد کے بعد اسامہ، جس کی چائے لوگوں کے دل جیت رہی ہے

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان