گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیغام دیا ہے کہ آپ گورنر ہاؤس آئیں، اگر کوئی عار محسوس کرتے ہیں تو میں آپ کے پاس آجاتا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، اور خیبرپختونخوا کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی بات غیر مہذب اندا کے بجائے دلیل کی بنیاد پر کرنی چاہیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ مالا کنڈ میں ٹیکس کے مسئلے پر وفاق سے بات کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے کی گفتگو وائرل ہوئی تھی، تاہم اب گورنر کی جانب سے پھر محبت کا پیغام بھیجا گیا ہے۔