خیبرپختونخوا کا مقدمہ اسلام آباد میں لڑوں گا، فیصل کریم کنڈی

منگل 7 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا مقدمہ اسلام آباد میں لڑوں گا۔ کوشش ہو گی کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا وکیل بنوں۔ یہ نہیں کہ میں سڑکوں پر کھڑے ہو کر بڑھکیں ماروں کہ پیسے واپس دیں، مختلف فورمز موجود ہیں جہاں پر اپنا مقدمہ لڑیں گے، بھرپور کوشش ہوگی نفرتیں نہیں محبتیں بڑھاؤں۔

فیصل کریم کنڈی کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شہری آزاد ہے، پاکستان میں آئین بھی ہے اور قانون بھی، اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کریں گے تو وہ کسی اور گھر جائیں گے۔ اپنی نااہلی اور کوتاہی چھپانے کے لیے اس قسم کا مؤقف نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پاس اکثریت ہے پھر بھی اسمبلی اجلاس بلانے سے خائف ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنا حق سڑکوں پر نکل کر مانگیں، میں اپنے صوبے کے کیس کو مضبوط کروں گا، صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے غداری کرکے سیٹ لی، آج دیکھیں بانی پی ٹی آئی کے قریبی دوست کہاں ہیں، ہم کہتے ہیں سنجیدہ لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور بات کرنی چاہیے، ہم ٹف ٹائم کسی کو نہیں دیں گے، صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

گورنر کنڈی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس مولانا فضل الرحمان کا ہے، وہ آئیں اور بات کریں، مولانا صاحب ہمارے سینئر سیاستدان ہیں وہ ہمیں مشورے دیں اور صوبے کی ترقی کے لیے کام کریں۔ مجھے کسی سے خوف نہیں، ہم نہیں چاہتے کوئی محدود رہے ہر سیاسی پارٹی کو موقع ملنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسمان پر نایاب منظر: مشتری، زہرہ اور عطارد ایک قطار میں نظر آئیں گے

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

بلاول بھٹو سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، ترقیاتی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی واپسی کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا اعلان

ملک بھر میں 1153 عدالتیں ججز سے محروم، لاکھوں مقدمات التوا کا شکار

ویڈیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

پاکستان ٹی وی کا خصوصی دستاویزی پروگرام ’بھارت کی ساکھ داؤ پر، پاکستانی بیانیے کی فتح‘، سچائی کی ایک لازوال کہانی‘

پاک چین دوستی کا جشن، پاکستانی قیادت کا سی پیک اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر زور

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟