وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودیہ پہنچ گئے

بدھ 15 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور  اور سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن بھی وزیر مذہبی امور کے ہمراہ ہیں ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین سعودی وزارتِ حج و عمرہ، پاکستان حج مشن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید برآں وفاقی وزیر مکہ مکرمہ میں پاکستان حج مشن  میں مین کنٹرول آفس  میں جاری حج آپریشن پر بریفنگ لیں گے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج  سے ملاقات بھی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر مذہبی امور عازمینِ حج کی رہائش گاہوں، کیٹرنگ کمپنیوں  اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیں گے۔

وفاقی وزیر نے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں موجود حج مشن، نادرہ، پاسپورٹ، کمرشل اور ویلفیئرشعبہ جات کا معائنہ کیا۔

مزید برآں انہوں نے جدہ قونصلیٹ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں