زلزلے سے قبل زلزلے کی اطلاع: گوگل شیک الرٹ کیا ہے؟

بدھ 22 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں منگل کی شب زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 اور مرکز ہندوکش تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 9 افراد کے جاں بحق اور تقریباً 160 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

جہاں ایک طرف لوگ زلزلے سےخوفزدہ ہیں، وہیں ٹیکنالوجی کے ترقی کرنے پر حیران ہیں کہ گوگل نے زلزلہ آنے سے قبل ہی اس کا نوٹیفیکشن کیسے بھیج دیا؟ زلزلے سے پہلے موبائل پر پیغام کیسے موصول ہو سکتا ہے؟

اسریٰ نامی ٹوئیٹر صارف نے لکھا کہ یہ اطلاع مجھے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے سے چند سیکنڈ پہلے ملی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مجھے اس فیچر کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔

  ایک صارف کا کہنا تھا کہ  کسی جگہ زلزلہ آنےکی صورت میں فوری طور پر جہاں اگلے جھٹکے آنے کا امکان ہوتا ہے وہاں لوگوں کو پیغام کے ذریعے چوکنا کر دیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/osinit_4/status/1638358972439617537?s=20

عائشہ بیگ نامی ٹویئٹر صارف لکھتی ہیں کہ زلزلہ آنے سے 5 منٹ پہلے میرے فون نے مجھے الرٹ دیا لیکن میں نے نظر انداز کیا کہ ’’اس کو کیا پتہ‘‘ زلزلہ ایسے تھوڑی آتا ہے اور ساتھ ہی پورا گھر ہل گیا۔ مجھےاگلی بار اس کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

گوگل شیک الرٹ کیا ہے؟

 گوگل نے قدرتی آفات اور زلزلے کی بروقت آگاہی دینے والا ایک سسٹم متعارف کرایا ہے۔ یہ الرٹ سسٹم بالکل ایسے ہی کام کرتا ہے جیسے کوئی پیغام موصول ہوتا ہے، یہ   فون پر ایک میسج نما الرٹ بھیجتا ہے جس میں زلزلے سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔ اور زلزلہ آنے کے بعد کون سے اقدامات کرنے چاہیں اس کے متعلق بھی آگاہ کرتا ہے۔

 فیس بک صارف خدیجہ عباس لکھتی ہیں کہ یہ فیچر آپ کو اپنی جان بچانے کے لیے قیمتی منٹ دیتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ فون ہے تو سیٹینگز میں جا کرگوگل شیک الرٹ کے نوٹیفیکیشن آن کر دیں، جبکہ آئی فون پر ایمرجنسی الرٹس کو آن کر دیں۔یہ فیچر آپ کو زلزلے سے قبل جان بچانے کے لیے قیمتی منٹ دیتا ہے۔ گوگل کی یہ خاصیت حیرت انگیز ہے کیونکہ یہ اس وقت کی نشاندہی کرتا ہے جب آپ جان بچانے کی توقع کر سکتے ہیں، جب بھی یہ آپ کو الرٹ کرے عمارت کے باہر کسی کھلی جگہ پر جائیں جہاں آپ محفوظ رہ سکیں۔ اللہ ہم سب پر  رحم فرمائیں۔

 

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے