سارے سسٹم خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ ہی ذمہ دار ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعرات 16 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سارے سسٹم ہم نے خود تباہ کیے، بلوچستان کے لوگ خود اس کے ذمہ دار ہیں، سارے مسائل کی جڑ پی ایس ڈی پی کی کتاب ہے۔ لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارا جاتا ہے کونسی بلوچ پشتون اسلامی روایت اس بات کی اجازت دیتی ہے، کسی ایک شخص سے بات کرنے سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

کوئٹہ میں جاری لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ خواہش تھی کہ سارا وقت آرٹس کونسل میں شرکت کرتا، لیکن مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکا۔ جس شخص نے ماہرہ خان سے بدسلوکی کی اس کی  مذمت کرتا ہوں، اس پر ماہرہ خان سے معافی کا طلبگار بھی ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں نوکریاں بکتی ہیں، اب میں ایسا نہیں ہونے دوں گا، سب کو پتا ہے نوکریاں بکتی ہیں لیکن کوئی آگے آنے کو تیار نہیں ہے۔ نوکریوں کی فروخت میں جو بھی ملوث ہوگا اس کو عبرتناک سزا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام ہے اگر کوئی لاپتا ہو تو اس کو رپورٹ کیا جائے، کیسے تعین کیا جائے گا کہ جو لاپتا ہو رہے ہیں ان کے پیچھے کون ہے۔ فاصلوں کو ڈائیلاگ اور گڈ گورننس سے کم کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی، آپریشن کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ڈاگ بائٹ کے کیسز میں اضافہ، آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر ہوچکا ہے، مرتضیٰ وہاب

بنگلادیش بھارت میں ورلڈکپ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم، آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھنے کا عندیہ

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟