دُنیا میں مصنوعی ذہانت کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث جہاں اس وقت دُنیا میں تیزی سے بے روزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہاں فری لانسنگ کا شعبہ بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، دُنیا بھر کی کمپنیاں دُنیا بھر سے مختلف مہارتیں رکھنے والے افراد کو آن لائن ملازمتیں بھی فراہم کررہی ہیں۔

امریکی بیورو آف لیبر شماریات کی تحقیق اور اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دُنیا میں 3 ایسی مہارتیں ( اسکلز) تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں جن کے ذریعے آپ 1 لاکھ ڈالر تک کما سکتے ہیں۔
سافٹ ویئر ڈیویلپنگ
سافٹ ویئر ڈیویلپنگ ایک ایسی مہارت ہے جس کی شاید اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، مصنوعی ذہانت کے انقلابی دور میں جس رفتار سے نئے اسٹارٹ اپ لانچ ہو رہے ہیں۔ انتہائی ہنر مند سافٹ ویئر ڈویلپرز ٹیکنالوجی انڈسٹری کے لیے ایک نایاب پیشہ ور ثابت ہو سکتا ہے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ آن لائن کورسسز کریں، خاص طور پر ٹیکنالوجیز سے متعلق زبانوں کا پروگرام جیسے پائتھن، جاوا، جاوا اسکرپٹ، اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارمز وغیرہ شامل ہیں۔ بے شمار صنعتیں جو سافٹ ویئر ڈویلپرز کو سب سے زیادہ ادائیگی کرتی ہیں اور اس پروگرامنگ میں زیادہ مانگ بھی رکھتی ہیں، ان میں ٹیکنالوجی، فنانس، ہیلتھ کیئر اور ای کامرس شامل ہیں۔
سافٹ ویئر ڈیویلپنگ میں پوٹینشل کیریئر پاتھز( بشمول فری لانسنگ) میں سافٹ ویئر انجینییرنگ یا ڈویلپر، ویب ڈیویلپر، موبائل ایپ ڈیویلپر، ڈیوواُپس انجینیئرنگ، فل اسٹیک ڈیویلپر شامل ہیں، ان شعبوں میں اوسط تنخواہ کی حد 114,013 امریکی ڈالر سے 135,979 ڈالر کے درمیان ہے۔
ڈیٹا سائنس یا ڈیٹا اینالائٹکس
مصنوعی ذہانت کی بدولت اگر آپ کو ٹیکنالوجی اور ڈیٹا میں دلچسپی ہے تو ڈیٹا سائنس کو ترقی دینے پر آپ کی مہارت کی مانگ مارکیٹ میں مزید بڑھ جاتی ہے۔ کاروباری حضرات ہمیشہ ڈیٹا کی بنیاد پر اپنے کاروبار کو آگے بڑھاتے ہیں۔

انہیں اپنے کاروبار کو پھیلانے کے لیے آپ کی مدد کی بھی ضرورت ہے تاکہ وہ مصنوعی ذہانت کے ٹولز کو ضم اور نافذ کرسکیں۔ اگر آپ ڈیٹا مائننگ، مشین لرننگ، شماریاتی تجزیہ اور ڈیٹا ویژولائزیشن میں اعلیٰ درجے کی مہارت رکھتے ہیں تو آپ کے پاس منافع بخش تنخواہ حاصل کرنے یا فری لانسر کے طور پر کام کرنے کے لیے بہترین مواقعے موجود ہیں۔
اس شعبے میں آپ ممکنہ طور پر ڈیٹا سائنٹسٹ، ڈیٹا اینالسٹ، بزنس انٹیلی جنس (بی آئی) اینالسٹ، مشین لرننگ انجینئر، ڈیٹا انجینیئر کے طور پر کام کر کے اوسط 108665 ڈالر سے 133348 امریکی ڈالرز کے درمیان کما سکتے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی
خفیہ ڈیٹا کو محفوظ بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کا ڈیٹا لیک نہ ہو اور غیر متعلقہ افراد کی اس تک رسائی ممکن نہ ہو اس کے لیے دُنیا بھر کی آرگنائزیشنز جی ڈی پی آر (یورپ میں) اور دنیا بھر میں رازداری کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کی بھاری ذمہ داری اٹھاتی ہیں۔

آپ اگر صارفین کی راز داری کو محفوظ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یقینا اس تنظیم، ادارے پر صارفین کا اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے کمپنیاں ایسے لوگوں کو بھاری معاوضے پر ملازمت فراہم کرتی ہیں جو سائبر سیکیورٹی میں مہارت رکھتا ہو۔
اس میں آپ سائبر سیکیورٹی اینالسٹ، ایتھیکل ہیکرز، پینیٹریشن ٹیسٹر، سیکیورٹی آرکیٹیک، سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور چیف سیکیورٹی آفیسرز جیسی ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس شعبے میں آپ اپنی مہارت دکھا کر اوسط 119,537 امریکی ڈالر سے 148,298 امریکی ڈالر کے درمیان کما سکتے ہیں۔














