زمین کی تہہ میں بہتا چھٹا سمندر دریافت

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے زمین کی تہہ میں موجود بہتا چھٹا سمندر دریافت کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زمین کے درمیانی حصے میں جو اوپری سطح سے تقریباً 400 میل نیچے ہے، وہاں ایک دنیا کا چھٹا بڑا سمندر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ زمین کے اندرونی حصے میں پانی کی ایک بڑی مقدار موجود ہے تاہم اس کا وجود زمین پر موجود پانی کی شکل سے مختلف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ پانی معدنی ذخائر میں پایا جاتا ہے جو زمین کی تہہ میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp