وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کے تحت ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
جمعے کو مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد سے گفتگو کرتےہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ملک میں روزگار کی فراہمی، ملکی برآمدات میں اضافے اور معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
ملاقات میں کوکاکولا پاکستان و افغانستان کے نائب صدر وولکان اونگُچ، سی ای او پیپسی کو پاکستان و افغانستان محمد کھوسہ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر وفاقی وزرا جام کمال خان، رانا تنویر حسین، عبدالعلیم خان اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔
وفد کے ارکان نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے آگاہ کیا کہ بین الاقوامی مشروبات بنانے والی کمپنیوں کے پاکستان میں 25 کے قریب کارخانے ہیں جن میں 1 لاکھ 30 ہزار لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو کمپنیوں کی جانب سے ملک میں ری سائیکلنگ کے سب سے بڑے نظام کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ بتایا کہ یہ کمپنیاں ملکی خزانے کو ٹیکس کی مد میں ہر برس خطیر حصہ ادا کرتی ہیں۔شہباز شریف نے متعقلہ حکام کو بین الاقوامی کمپنیوں کی تجاویز پر مشاورت کے بعد ان کے مسائل کا حل جلد پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔