پارو کی مشہور ساڑھی کے پیچھے چھپی دلچسپ کہانی سامنے آ گئی

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈریس ڈیزائنر نیتا لوللا نے برسوں بعد بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دیوداس‘ کے آخری سین میں پہنی گئی ایشوریا کی ساڑھی کی تیاری سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دیوداس‘ نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کی اور بالی ووڈ دیوانوں کی پسندیدہ فلموں کی فہرست میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے شامل کروالیا۔

’دیوداس‘ کا تو ہر ایک سین اور ڈائیلاگ سپر ہٹ قرار پایا لیکن وہ سین جس نے فلم بینوں کو زارو قطار رونے پر مجبور کردیا وہ فلم کا آخری سین ہے جب دیوداس اپنے وعدے کو وفا کرنے کے لیے  پارو کی حویلی کے سامنے دم توڑنے سے قبل اس کی راہ تک رہا تھا اور پارو اپنی محبت کے آخری دیدار کے لیے دیوانہ وار بھاگ رہی تھی۔ اس سین میں پارو کی ساڑھی میں آگ بھی لگ جاتی ہے لیکن وہ ہر بات سے بے خبر بس دیوداس کی جانب دوڑی چلی جا رہی ہوتی ہے۔

فلم کی کاسٹیوم ڈیزائنر نیتا لوللا نے فلم کے آخری سین میں پہنی گئی ایشوریا رائے کی ساڑھی سے متعلق انکشاف کیا کہ اس سین کے لیے جو ساڑھی تیار کی تھی وہ آخری وقت میں سنجے لیلا بھنسالی نے مسترد کردی چنانچہ نئی ساڑھی راتوں و رات تیار کی گئی۔

انہوں نے بتایا ’ سنجے لیلا بھنسالی رات کے 9 بجے میرے پاس آئے اور اگلے دن کے شوٹ کے کاسٹیوم دکھانے کی درخواست کی اور ساڑھی دیکھ کر کہا کہ نیتا مجھے پتا ہے کہ میں نے تم سے کہا تھا کہ کاٹن کی ساڑھی چاہیے لیکن تم ذہن میں یہ لاؤ کہ ایشوریا سیڑھیوں سے نیچے کی جانب دوڑ رہی ہیں اور ساڑھی کے پلّو پر آگ لگی ہوئی ہے، اس لیے مجھے سلک کی ساڑھی چاہیے.

نیتا نے انکشاف کیا کہ سنجے نے کہا کہ ساڑھی 15 میٹر لمبی ہونی چاہیے، اور ایسی 2 ساڑھیاں تیار کرنا تاکہ اگر ایک جل بھی جائے تو ہمارے پاس دوسری پڑی ہو۔

انہوں نے بتایا’ میں نے فوراً کپڑا بیچنے والے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس نے میرے بے حد اصرار پر رات ساڑھے 12 بجے کے قریب اپنی دکان کھولی اور صبح 6 بجے تک میں نے ساڑھی تیار کرلی اور ساڑھے 9 بجے فلم سیٹ پر پہنچی جہاں شوٹنگ کا آغاز ہوچکا تھا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں