پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے روپوشی ختم کردی، منظر عام پر آگئے

بدھ 22 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما حماد اظہر روپوشی ختم کرتے ہوئے  اچانک تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد پہنچ گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز انھیں بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا کہ اب باہر آنے کا وقت ہے۔ پی ٹی آئی کے باقی روپوش رہنما جن میں مراد سعید بھی شامل ہیں، جلد روپوشی ختم کریں گے۔

حماد اظہر  کا کہنا تھا کہ کل رات رؤف حسن پر حملے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا تھا کہ اب تمام پارٹی رہنما باہر نکل آئیں۔ اس سے پہلے خان صاحب کا یہی پیغام تھا کہ تم نے محفوظ رہنا ہے کیونکہ تم پر تشدد ہوگا۔

’پھر رؤف حسن پر حملے کے بعد خان صاحب کا پیغام ملا کہ اب تمہارا باہر آکر قیادت کرنے کا وقت آچکا ہے۔‘

انہوں نے کہا  کہ وہ پشاور سے اپنی ضمانت کروائیں گے جس کے بعد پنجاب میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ آگے اللہ مالک ہے۔

حماد اظہر جب مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تو انہوں نے پارٹی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن کی عیادت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور