رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد نہ پہنچائی گئی تو علاقے میں بڑے پیمانے پر مایوسی اور بھوک پھیلنے کا خدشہ ہے۔ رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم ہے۔

اسرائیلی فوج نے مصر کے ساتھ رفح کا سرحدی راستہ کئی روز سے بند کر رکھا ہے جبکہ علاقے میں جاری لڑائی کے باعث اسرائیل کے ساتھ کیریم شالوم کی سرحدی گزرگاہ تک محفوظ رسائی ممکن نہیں رہی۔ غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے یہی 2 بڑے راستے ہیں جو دستیاب نہ ہونے کے باعث کئی روز سے جنوبی علاقے میں کسی طرح کی کوئی مدد نہیں پہنچی۔

عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے تصدیق کی ہے کہ لوگوں کو کھانا فراہم کرنے والے ’کمیونٹی کچن‘ کو محدود مقدار میں خوراک کی فراہمی کے علاوہ جنوبی غزہ میں غذائی امداد کی تقسیم روک دی گئی ہے۔ ادارے کو خان یونس جیسے علاقوں میں ایسے مزید کچن کھولنے کی امید ہے جہاں رفح سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے پناہ لے رکھی ہے۔ رواں مہینے ’ڈبلیو ایف پی‘ نے غزہ میں 70 سے زیادہ کمیونٹی کچنز کے ساتھ کام کرتے ہوئے قریباً 44 لاکھ گرم کھانے فراہم کیے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ رفح سرحد بند ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں ایندھن اور ادویات کی قلت ہوگئی ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات تک رسائی مزید محدود ہوتی جا رہی ہے اور شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان اسپتال بھی غیرفعال ہوگیا ہے۔

شمالی غزہ میں ہی واقع العودہ اسپتال کئی روز سے اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے جہاں آج حملہ بھی کیا گیا ہے۔ غزہ کو ایندھن کی سپلائی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ 6 مئی کو رفح میں اسرائیلی عسکری کارروائی شروع ہونے کے بعد 10 لاکھ لیٹر سے کچھ زیادہ ایندھن غزہ کی پٹی میں آیا ہے۔ ایندھن کی یہ مقدار غزہ کی پٹی میں 6 ماہ قبل ماہانہ آنے والے ایندھن کا 29 فیصد ہے۔

’اوچا‘ نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیل کی عسکری کارروائی میں 12 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دوران طبی کارکن سمیت 20 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کے کمشنر جنرل نے بے گھر فلسطینیوں کی مدد جاری رکھنے اور انہیں بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے ادارے کے عزم کو دہرایا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دوران جنگ شہریوں اور شہری و بین الاقوامی تنصیبات کو تحفظ دیا جائے۔ گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں اس کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا