رنویر سنگھ بہت بے شرم ہیں، اداکارہ پرینیتی چوپڑا

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی اداکار رنویر سنگھ کو انتہائی بےشرم انسان قرار دے دیا۔

پرینیتی چوپڑا کا ایک پرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ کام کے دوران کس قدر بےشرمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ تو صرف وہ جانتے ہیں جو خبروں میں آتا ہے، لیکن ہم تو سب حرکتیں اپنے سامنے دیکھتے ہیں۔ رنویر سنگھ  کسی بھی منفرد اسٹائل اور لُک کے ساتھ اچانک سامنے آتے اور کہتے ہیں کہ آج کا لُک بہت اچھا ہے۔

پرینیتی نے کہا کہ رنویر سنگھ کچھ بھی کرسکتے ہیں، وہ بے لباس آپ کے برابر میں آکر بیٹھ سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے رہتے تھے۔

پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اداکار کی میک اپ وین میں چلی جاتی ہوں، لیکن رنویر کی میک اپ وین میں جانے کےلیے مجھے پہلے ان کی اجازت لینی پڑتی ہے، کیونکہ ڈر رہتا ہے کہ کہیں وہ وین میں برہنہ نہ ہوں، وہ بہت بےشرم ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور رنبیر سنگھ نے فلم ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ اور ’کِل دل‘ میں ایک ساتھ کام کیا ہے، پرینیتی چوپڑا اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کی پروڈکشن ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔ رنویر سنگھ نے 2010 میں فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ اس کے بعد وہ کئی پروجیکٹس کا حصہ بنے جن میں ’لوٹیرا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’پدماوت‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’رام لیلا‘ شامل ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘