کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی گرا دی، ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا

جمعہ 24 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے صارفین پر بجلی بم گرانے کے لیے ٹیرف میں بڑا اضافہ مانگ لیا ہے۔ کے الیکڑک نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کرنے کی استدعا کی ہے۔

کے الیکڑک کا موجودہ بنیادی اوسط ٹیرف 34 روپے فی یونٹ ہے لیکن کے الیکڑک کی جانب سے بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ کے الیکڑک نے 7 سال کے ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت بنیادی ٹیرف میں اضافہ مانگا ہے، کمپنی نے 2023 تا 2030 کا ملٹی ائیر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

کے الیکٹرک نے ٹرانسمیشن چارجز 3.48 روپے، ڈسٹری بیوشن چارجز 3.84 روپے، آپریشن اینڈ مینٹیننس چارچز 0.42 پیسے اور ریٹیل مارجن 0.59 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے بجلی ٹیرف میں ورکنگ کیپیٹل 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا نے کے الیکڑک کی درخواست پر شراکت داروں سے7 روز میں رائے مانگ لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنے والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بن گیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟